22 Jun 2025
(لاہور نیوز) جماعت اسلامی نے ایران پر امریکی حملے کے خلاف کل پاکستان بھر میں احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا۔
جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ امریکہ نے جنگ بند نہ کی تو "احتجاجی تحریک" کو مزید منظم کیا جائے گا۔
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج صبح ایران کی تین نیوکلئیر سائیٹس پر حملے کے فوراً بعد اعلان کیا تھا کہ وہ ایران پر مزید حملے نہیں کریں گے، ایران کو مذاکرات کی میز پر آ جانا چاہیے۔
اس اعلان کے بعد ایران نے امریکہ پر دنیا بھر میں حملے کرنے اور آبنائے ہرمز کو بند کر دینے کا اعلان کر دیا ہے، ایرانی حملوں کی دھمکی آنے کے بعد امریکہ کے وزیر خارجہ روبیو نے کہا ہے کہ اگر ایران نے امریکہ پر حملے کئے تو اس پر پہلے سے زیادہ سخت حملے کئے جائیں گے۔
