تفریح
شائستہ جبین سے رشتہ داروں نے تعلقات کیوں توڑ لئے؟سینئر اداکارہ نے دل کی بات بتا دی
22 Jun 2025
22 Jun 2025
(ویب ڈیسک) پاکستان کی سینئر اداکارہ شائستہ جبین نے رشتے داروں کی جانب سے تعلقات توڑنے کی وجہ بتا دی۔
سینئر اداکارہ شائستہ جبین نے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلموں کی کئی آفرزملیں لیکن فلمی رومانوی مناظر کی وجہ سے انہوں نے ان میں کام کرنے سے انکار کیا۔انہوں نے کہا کہ فلمی رومانس غیر فطری اورحد سے زیادہ مبالغہ آمیز ہوتا ہے، اسی لیے وہ صرف ڈرامہ انڈسٹری سے وابستہ رہیں۔
اپنی شادی نہ ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے شائستہ جبین نے کہا کہ وہ والدین کی پسند سے شادی کرنا چاہتی تھیں، لیکن والد کے انتقال کے بعد وہ گھر کی ذمے داریوں میں مصروف ہو گئیں اوروقت ہاتھ سے نکل گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ افسوس ہے کہ شادی نہ کرنے کے فیصلے پرکئی رشتہ داروں نے تعلقات توڑ لیے۔
