اپ ڈیٹس
  • 355.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.74 قیمت فروخت : 39.81
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.20 قیمت فروخت : 280.70
  • یورو قیمت خرید: 328.87 قیمت فروخت : 329.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.28 قیمت فروخت : 375.95
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.80 قیمت فروخت : 187.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.47 قیمت فروخت : 203.83
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 449400 دس گرام : 385300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 411947 دس گرام : 353189
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6429 دس گرام : 5518
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

عائشہ خان کی آخری رسومات خاموشی سے ادا، کوئی شوبز شخصیت شریک نہ ہوسکی

22 Jun 2025
22 Jun 2025

(ویب ڈیسک) اداکارہ عائشہ خان کی آخری رسومات خاموشی سے ادا کی گئیں، نہ میڈیا کو اطلاع دی گئی اور نہ ہی شوبز سے وابستہ کوئی شخصیت جنازے میں شریک ہوسکی۔

 

لیجنڈری اداکارہ عائشہ خان 76 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں، تاہم جس پہلو نے عوام کو گہرے دکھ میں مبتلا کیا وہ اُن کی المناک اور تنہائی بھری موت تھی، اداکارہ کے انتقال کی خبر ایک ہفتے تک منظرِ عام پر نہ آسکی، پڑوسیوں کی شکایت پر پولیس نے کارروائی کی اور ان کی لاش کو ایدھی سرد خانے میں منتقل کردیا۔

سوشل میڈیا انفلوئنسر فرح اقرار کی جانب سے یوٹیوب پر ایک ویڈیوجاری کی گئی، جس میں انہوں نے لیجنڈری اداکارہ عائشہ خان کی تدفین کے حوالے سے تفصیلات بیان کیں ویڈیو میں فرح اقرار نے ایک تصویر دکھائی اور کہا کہ الوداع عائشہ خان، الوداع۔

انہوں نے بتایا کہ یہ تصویر اُن کی قبر کی ہے، جو ان کے والد کی قبر کے قریب بنائی گئی ہے اور انہیں خاموشی سے سپردِ خاک کر دیا گیا،فرح اقرار کے مطابق عائشہ خان کے بیٹے پولیس اسٹیشن پہنچے اور پوسٹ مارٹم کروانے سے انکار کر دیا

ان کا مؤقف تھا کہ یہ قدرتی موت ہے اور اب صرف آخری رسومات ادا کرنی ہیں،نمازِ جنازہ بھی سخی حسن قبرستان کی مسجد میں ادا کی گئی، جس کے بعد تدفین مکمل کی گئی۔انہوں نے مزید بتایا کہ عائشہ خان کے جنازے میں کوئی شوبز شخصیت شریک نہ ہو سکی کیونکہ کسی کو اطلاع نہیں دی گئی اور تمام معاملات بہت خاموشی اور نجی انداز میں انجام دیے گئے۔

 

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے