اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

مون سون سے قبل جاری منصوبے جلد مکمل ، نئی کھدائی نہ کرنے کا حکم

22 Jun 2025
22 Jun 2025

(ویب ڈیسک) مون سون سے قبل لاہور میں نئی کھدائی نہیں ہوگی،جاری منصوبوں کے کھدائی والے حصے مون سون سے قبل مکمل جبکہ قیمتی بارشی پانی کو سٹور کرنے کیلئےانڈرگراؤنڈ واٹر ٹینک بھی جلد فعال ہوں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پرمون سون کی تیاریاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔ اس حوالے سے سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور سگیاں پرلاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔

نورالامین مینگل  نےشاہدرہ ٹیوٹا کالج کے نزدیک گلیوں اور پنجاب اسمبلی میں زیر تعمیر واٹر ٹینک کا بھی دورہ کیا۔اس موقع پر ڈی جی واسا پنجاب طیب فرید، ڈی جی ایل ڈی اے، ڈی سی اور ایم ڈی واسا نے بریفنگ دی۔

سیکرٹری ہاؤسنگ نے تعمیراتی سائٹس پر آگاہی بورڈز اور حفاظتی اقدامات نہ ہونے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے تعمیراتی سائٹس پر آگاہی بورڈ، حفاظتی اقدامات اور وارننگ سائن نمایاں آویزاں کرنے کا حکم دیا۔

نورالامین مینگل  نے ہدایت کی کہ ترقیاتی کاموں کے ساتھ انسانی جانوں کی حفاظت اولین ترجیح ہونی چاہیے،مون سون سے قبل نئی کھدائی ہرگز نہ کی جائے، پہلے سے جاری منصوبوں کے کھدائی والے حصے جلد مکمل کیے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینک مکمل ہونے سے قیمتی بارشی پانی کا بہترین استعمال ممکن ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے