اپ ڈیٹس
  • 355.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.74 قیمت فروخت : 39.81
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.20 قیمت فروخت : 280.70
  • یورو قیمت خرید: 328.87 قیمت فروخت : 329.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.28 قیمت فروخت : 375.95
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.80 قیمت فروخت : 187.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.47 قیمت فروخت : 203.83
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 449400 دس گرام : 385300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 411947 دس گرام : 353189
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6429 دس گرام : 5518
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

چاہت فتح علی خان نے اپنے نامناسب اور ذومعنی گانوں پر وضاحت پیش کر دی

22 Jun 2025
22 Jun 2025

(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر متنازع شہرت پانے والے گلوکار اور خود ساختہ انٹرٹینر چاہت فتح علی خان نے اپنے گانوں کے نامناسب بول اور ویڈیوز پر وضاحت پیش کر دی۔

سوشل میڈیا پر مقبول گلوکار فتح علی خان نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران اپنی متنازع ویڈیوز، گانوں اور خواتین کے ساتھ رویے پر کھل کر بات کی۔

گفتگو کے دوران چاہت فتح علی خان سے گانوں کے نامناسب اور ذومعنی لرکس کے بارے میں سوال کیا گیا، جس میں ان کا گانا ’پاؤ پاؤ‘ خاص طور پر زیرِ بحث آیا، میزبان نے گانے کے الفاظ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسے بول عوام، بالخصوص نوجوانوں پر منفی اثر ڈالتے ہیں۔

جواب میں چاہت فتح علی خان نے مزاحیہ انداز میں بول دہرا کر کہا کہ یہ صرف گانا ہے، اس میں کچھ فحش نہیں تاہم آخر میں انہوں نے تسلیم کیا کہ بطور عوامی شخصیت مجھے اپنی زبان کے انتخاب میں محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

جب ان سے خواتین کے ساتھ ویڈیوز میں غیر مناسب رویے کا سوال کیا گیا، تو انہوں نے کہا کہ یہ سب صرف ایکٹنگ ہے، حقیقت میں ایسا کچھ نہیں کرتا، بعض اوقات ان کے سینز کو غلط انداز میں پیش کیا جاتا ہے، حالانکہ وہ صرف تفریح کا حصہ ہوتے ہیں۔

یاد رہے کہ اداکارہ متھیرا سمیت کئی شخصیات ماضی میں ان پر تنقید کر چکی ہیں کہ وہ عوامی تقریبات یا شوز میں غیر مناسب رویہ اختیار کرتے ہیں۔

چاہت فتح علی خان کے ان بیانات نے ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر بحث کو جنم دے دیا ہے، جہاں کچھ لوگ ان کی باتوں کو مزاح کے طور پر لیتے ہیں جبکہ دیگر ان پر اخلاقی حدود کی پامالی کا الزام لگاتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے