اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

قومی بیٹرحسن نواز رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

22 Jun 2025
22 Jun 2025

(ویب ڈیسک ) قومی بیٹر حسن نواز سادہ تقریب میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

حسن نواز کی شادی کی تقریب ان کے آبائی علاقے لیہ میں ہوئی جس میں قریبی دوستوں اور خاندان کے افراد نے شرکت کی،حسن نواز نے سوشل میڈیا پر تقریب کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’الحمدللہ! ایک نئے سفر کا آغاز‘

حسن نواز کی شادی پر ان کے مداحوں اور ساتھی کرکٹرز نے سوشل میڈیا پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انہیں مبارکباد دی۔

خیال رہےکہ 22 سالہ اوپنر حسن نواز نے اس سال کے شروع میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کے سب سے تیز ٹی 20 سنچری بنانے کا اعزاز اپنے نام کیا

واضح رہے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے فائنل میں بھی حسن نواز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے صرف 21 گیندوں پر نصف سنچری بنا کر ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے