اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

اگر اپوزیشن بدتمیزی کرے گی تواُسی زبان میں جواب ملے گا: عظمیٰ بخاری

21 Jun 2025
21 Jun 2025

(لاہورنیوز)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اگر اپوزیشن بدتمیزی کرے گی تو بدتمیزی سے جواب ملے گا۔

پنجاب اسمبلی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ پانچ سال میں پہلی مرتبہ بجٹ پر بات کرنے کا موقع ملا، تعلیم کے لیے 800ارب سے زیادہ رکھے گئے ہیں، ایک سال میں بانوے لاکھ لوگوں نے کلینک ان وہیل سے استفادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ دور میں نئے ہسپتال بنے ہیں، مریم نواز نے مافیا گروپ کو ختم کیا جو گھر بیٹھے تنخواہیں لیتے تھے اس کا خاتمہ کیا ہے،انہوں نے کہا تھا وہ سب کی سی ایم ہیں۔وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ مریم نواز کا ترقیاتی ماڈل یہ ہے کہ مخالفین کی بھی گلیاں بن رہی ہیں، کسی ہونہار طالبعلم جس کو سکالر شپ دیا یہ نہیں پوچھا گیا وہ کس جماعت کو سپورٹ کرتے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ان سے شہر آباد نہ ہوئے مریم نواز دیہات آباد کر رہی ہیں،انہوں نے سید علی حیدر گیلانی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کارڈ ایک بھائی نے کل یہاں کھیلا، ایک پارٹی جس نے سو دن میں جنوبی پنجاب کا صوبہ بنانا تھا آج وہ بھی ہم سے صوبے کا پوچھتے ہیں۔

انہوں کا کہنا تھا کہ ایک وہ جماعت جو ساری زندگی اقتدار کے ایوانوں میں رہے وہ بھی ہمیں جنوبی پنجاب کی محرومیوں کا ہم سے پوچھتے ہیں، جنوبی پنجاب میں تونسہ کے لیے کھچی کینال مظفر گڑھ میں شرمپ فارمنگ شروع کی۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ لیہ میں پہلا میڈیکل کالج بنانا شروع کیا، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسنز بنایا ہے، چار چار میٹنگز ہر ہفتے صرف مہنگائی پر ہوتی ہیں، وزیراعلیٰ اون کرتی ہیں وہ آلو پیاز ٹماٹر کی قیمت کم کرائیں گی۔عظمی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ بدتمیزی بد زبانی گالم گلوچ برداشت نہیں کریں گے، اگر اپوزیشن بدتمیزی کرے گی تو بدتمیزی سے جواب ملے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے