اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

فرانس کیخلاف شاندار فتح: صدر مملکت اور وزیراعظم کا قومی ہاکی ٹیم کو خراج تحسین پیش

21 Jun 2025
21 Jun 2025

(لاہورنیوز) پاکستان کی ایف آئی ایچ نیشنز کپ کے سیمی فائنل میں فرانس کے خلاف شاندار فتح پر صدر مملکت اور وزیراعظم نے قومی ہاکی ٹیم کو مبارکباد دی۔

صدر آصف علی زرداری نے کھلاڑیوں کی اعلیٰ کارکردگی، جذبے اور ٹیم ورک کو خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے کہا کہ یہ فتح قوم کیلئے فخر اور خوشی کا باعث ہے، یقین ہے ٹیم فائنل میں بھی اسی جذبے سے کامیابی حاصل کرے گی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے فرانس کے خلاف فتح پر پاکستانی ہاکی ٹیم کو شاندار خراج تحسین کیا، پاکستان ہاکی ٹیم کی ایف آئی ایج نیشنز کپ کے فائنل میں رسائی پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا اور دل جیت لئے، دعا ہے قومی ٹیم فائنل میچ میں بھی فتح کے جھنڈے گاڑے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی قومی ہاکی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی قابل تحسین ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بھی قومی ہاکی ٹیم کو مبارکباد دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے