اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب حکومت اوراے ڈی بی کا جدید زرعی مشینری، جدید ٹرانسپورٹ کیلئے مالیاتی تعاون پر اتفاق

21 Jun 2025
21 Jun 2025

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت اور ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کا زراعت میں جدید مشینری کے استعال، عوام کے لیے جدید ٹرانسپورٹ کے نظام کے آغاز اور ماحولیاتی تحفظ کی آبزرویٹری کے قیام کے لیے مالیاتی تعاون پر اتفاق ہوا ہے۔

سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب سے اے ڈی بی کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان کے لیے 'نیو کنٹری پارٹنرشپ اسٹریٹجی' پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں پاکستان کے سٹریٹجک گروتھ چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں ترقی کے شفاف عمل کے فروغ، برآمدات اور سرمایہ کاری میں اضافہ، جدید تجارتی نظام کے قیام اورعوامی سرمائے کے درست استعمال کے پہلوؤں پرغورکیا گیا۔

مریم اورنگزیب نے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کی ترقی اورعوام کی بہبود کا ایک تاریخی اور بڑا بجٹ دیا ہے، بجٹ میں صحت،تعلیم، ہنرسکھانے اور عوام کی زندگی میں بہتری لانے کے ریکارڈ منصوبے رکھے گئے ہیں، سرگودھا میں امراضِ قلب اور لاہور میں نواز شریف کینسر ہسپتال قائم کررہے ہیں۔

سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ صحت عامہ کی خدمات کی 911 نئی سکیمیں، کلینک آن وہیلز، ماں بچے کی صحت اور نئی اوپی ڈیز کی فراہمی بجٹ میں شامل ہے، زراعت، صنعت، ماہی گیری، ڈیمز، آئی ٹی کے شعبوں میں جدت، ٹیکنالوجی کا جامع عمل جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلی بارعوام کی ضروریات کے درست اعدادوشمار کی فراہمی کے لئے سوشل اکنامک رجسٹری بن رہی ہے، پہلی بارماحولیاتی تحفظ کے لیے ریکارڈ کام ہوا، ہر شعبے کو ماحول دوست بنایا جا رہا ہے، الیکٹرک بسوں کے آغاز سے آلودگی کا ہر ذریعہ ختم کیا جا رہا ہے۔

 اے ڈی بی وفد نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ان اقدامات کی تحسین کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے