21 Jun 2025
(لاہور نیوز) وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مہنگائی میں کمی لانے میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کلیدی کردار ہے۔
ڈی جی پی آر میں وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے وزیر بلدیات ذیشان رفیق کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تمام اضلاع میں بلاتفریق ترقیاتی کام ہو رہے ہیں، وزیراعلیٰ مریم نواز صوبے کی ترقی کیلئے دن رات کوشاں ہیں، پنجاب کے تمام ہسپتالوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
اس موقع پر صوبائی وزیر ذیشان رفیق کا کہنا تھا کہ ورلڈبینک کے تعاون سے 15 شہروں میں ترقیاتی کام کئے جائیں گے، دیہات میں پہلی مرتبہ صاف پانی مہیا کیا جا رہا ہے، گلی، محلوں میں سیوریج اور نکاسی آب کے نظام میں بہتری لائی جا رہی ہے۔
