اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

جنوبی پنجاب میں 2 ارب روپے سے 11 ہزاردیہی خواتین کو بھینسیں اور گائیں دینے کا فیصلہ

21 Jun 2025
21 Jun 2025

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا جنوبی پنجاب کے دیہات میں رہنے والی خواتین کے لئے ایک اور تاریخ ساز قدم، دیہات میں رہنے والی غریب بیوہ خواتین کو بھینسیں اور گائیں دی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی طرف سے غریب اور نادار دیہی خواتین کے لئے بہتر ذریعہ روزگار کا اہتمام کیا گیا ہے۔ جس کے تحت جنوبی پنجاب کے 12 اضلاع میں 2 ارب روپے سے 11 ہزاردیہی خواتین کو بھینسیں اور گائیں دی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے بے مثال پروگرام کے پہلے مرحلے میں 4870 مویشی دیئے جائیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب لائیوسٹاک اثاثہ جات پروگرام کا مقصد دودھ کی پیداوار میں اضافہ اور دیہی خواتین کے لئے گھر بیٹھے روزگار کا اہتمام ہے۔

 وزیراعلیٰ لائیو سٹاک اثاثہ جات پروگرام کے تحت ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ، راجن پور، لیہ اور کوٹ ادو میں دیہی خواتین کو فری مویشی ملیں گے۔ ملتان، خانیوال، لودھراں، وہاڑی، رحیم یار خان اور بہاولپور میں بھی دیہی خواتین کو بہتر ذریعہ معاش کے لئے مفت مویشی دیے جائیں گے۔

 55سال تک عمر کی مطلقہ اور بیوہ غریب خواتین گھر بیٹھے ایپ کے ذریعے بھی اپلائی کر سکتی ہیں۔ دیہی خواتین مفت مویشی حاصل کرنے کے لئے شفاخانہ حیوانات میں وزیراعلیٰ سہولت ڈیسک سے بھی رابطہ کر سکتی ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ  دیہات اور شہروں میں غربت کا فرق مٹانا ہمارا عزم ہے، معاشی ترقی دیہات میں رہنے والی بیٹی کا بھی حق ہے، شہروں اور دیہات میں مساوی معاشی مواقع فراہم کررہے ہیں، عورت شہر میں ہویا دیہات میں، تعلیم، صحت اور روزگار اس کا بنیادی حق ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے