
20 Jun 2025
(ویب ڈیسک)معروف اداکار و ماڈل نمیر خان نے اپنی ڈریم گرل کے بارے میں بتا دیا۔
رپورٹ کےمطابق اداکار نمیر خان نے ایک شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے اداکاری کے شوق اور ذاتی زندگی کے حوالے سے بھی خیالات کا اظہار کیا۔ شو میں میزبان کی جانب سےسوال کیا گیا کہ آپ کی ڈریم گرل کون ہے؟ اس پر نمیر خان نے کہا کہ جب کوئی پسند آنا ہوتا ہے تو وہ ایک ہی نظر میں پسند آجاتا ہے، پھر جو چیزیں آپ نے سوچی ہوتی ہیں وہ آپ کے ذہن میں ہی نہیں رہتی ہیں، اس لیے میں نے اپنے ذہن میں کسی کا خاکہ نہیں رکھا ہوا۔
میزبان نے سوال کیا کہ کیسے چہرے آپ کو پسند آتے ہیں اس کے جواب میں نمیر نے کہا کہ چہرے کے sharp features دل کو بھاتے ہیں، کینیڈا میں ایک لڑکی کو دیکھا تھا جو مجھے اچھی لگی لیکن اس کے بارے میں مجھے کچھ نہیں پتا وہ کون ہے کہاں ہے۔