اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکارہ عائشہ خان کی موت سے متعلق پولیس کا ابتدائی بیان سامنے آگیا

20 Jun 2025
20 Jun 2025

(ویب ڈیسک) پولیس نے اداکارہ عائشہ خان کی موت سے متعلق ابتدائی بیان جاری کردیا۔

پولیس کے مطابق عائشہ خان کی لاش گلشن اقبال بلاک 7 میں فلیٹ سے ملی، ان کی موت طبعی ہے، میڈیکل رپورٹ کے بعد واضح ہوگا۔پولیس کا کہنا ہے کہ  عائشہ خان رات گئے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائی گئی تھیں، فلیٹ سے شواہد اکٹھے کرلیے جب کہ کزنز اور پڑوسیوں سے بھی بیان لیے گئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق اطلاع ہے کہ ان کا بیٹا بیرون ملک سے کراچی کے لیے نکل گیا ہے، مزید کارروائی بیٹے کے آنے کے بعد ہی کی جائے گی۔واضح رہے کہ عائشہ خان کی عمر 77 برس تھی،انہوں نے کئی کامیاب ڈراموں میں اداکاری کی ، ان کے مشہور ڈراموں میں افشاں، عروسہ، فیملی 93 اور مہندی شامل ہیں۔

عائشہ خان خالدہ ریاست کی بڑی بہن تھیں اور گزشتہ گزشتہ کئی سالوں سے ڈراموں سے دور تھیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے