20 Jun 2025
(لاہور نیوز) کسان بورڈ پاکستان کی جانب سے "کسان بچاؤ، زراعت بچاؤ‘ ‘تحریک چلانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
مرکزی صدر کسان بورڈ پاکستان سردار ظفر حسین خان نے پریس کانفرنس میں وفاقی و صوبائی بجٹ کو کسان دشمن قرار دے دیا۔
صدر کسان بورڈ نے کہا کہ بجٹ کیخلاف ملک گیر تحریک کا اعلان کر رہے ہیں، ظالمانہ پالیسیوں پر نظر ثانی نہ ہوئی تو ملک بھر میں تحریک چلائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے، جلسے اور دھرنے دیے جائیں گے تاہم اس موقع پر نائب صدر کسان بورڈ پنجاب میاں رشید منہالہ نے بھی شرکت کی۔
