اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

حکومت پنجاب اور ورلڈ بینک کا ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کرنے پر اتفاق

20 Jun 2025
20 Jun 2025

(لاہور نیوز) ورلڈ بینک اور حکومت پنجاب کے درمیان آئندہ 10 سال کے ترقیاتی منصوبے پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے پر اتفاق ہو گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت ورلڈ بینک کے نمائندگان کے ساتھ اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ورلڈ بینک کے تعاون سے جاری منصوبوں کی رفتار، پیش رفت اور درپیش چیلنجز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام، پنجاب ٹورازم فار اکنامک گروتھ، فیملی پلاننگ پروگرام اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے منصوبوں پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا، شرکا نے پنجاب کے دیہی علاقوں میں صاف پانی کی فراہمی کے پائیدار نظام پر خصوصی توجہ دینے پر اتفاق کیا۔

بینک نمائندوں نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں تعلیم، صحت، سماجی فلاح اور گورننس کے معیار کی تعریف کی، چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان، چیئرمین پی اینڈ ڈی نبیل احمد اعوان سمیت تمام متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز  نے اجلاس میں شرکت کی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف غیرملکی سرمایہ کاری سے چلنے والے منصوبوں کی روزانہ کی بنیادوں پر نگرانی کر رہی ہیں اور ایک مربوط ڈیش بورڈ کے ذریعے ان کی پیش رفت کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جاتا ہے۔

اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق ہوا کہ فنڈز کے شفاف استعمال کو یقینی بنایا جائے گا اور منصوبہ بندی میں اوورلیپنگ سے بچاؤ کیلئے مربوط حکمت عملی اپنائی جائے گی۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے ورلڈ بینک کے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں سماجی تحفظ، تعلیم، صحت اور ڈیجیٹل ترقی کے شعبوں میں بینک کا تعاون انتہائی قابلِ قدر ہے، پنجاب سوشل اکنامک رجسٹری ڈیٹا اور ڈلیوری سپورٹ پروگرام جیسے اقدامات سماجی تحفظ کو مؤثر بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔

ورلڈ بینک وفد نے وزیراعلیٰ پنجاب کی گورننس اور منصوبہ جاتی رفتار و معیار کو سراہتے ہوئے مستقبل میں تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے