اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

عہد ساز مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی کی آج 7 ویں برسی منائی جا رہی ہے

20 Jun 2025
20 Jun 2025

(حنا اسلم) اردو زبان کے نہایت مقبول ادیب اور عہد ساز مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی کی آج 7 ویں برسی منائی جا رہی ہے۔

مشتاق احمد یوسفی ایک صاحب طرز طنز و مزاح نگار تھے، انہوں  نے 1955ء میں ’’صنفِ لاغر‘‘ کے نام سے مضمون لکھ کر مزاح نگاری کا آغاز کیا، جو مشہور رسالے ’’سویرا‘‘ میں شائع ہوا اور پھر یہ سلسلہ جاری رہا۔

مشتاق احمد یوسفی کئی کتابوں کے مصنف تھے، ان میں چراغ تلے، خاکم بدہن، زرگزشت اور آبِ گم بہت مقبول ہیں۔

مقبول ادیب مشتاق احمد یوسفی کی مزاح نگاری کی ایک خاص خوبی یہ ہے کہ اس میں فقرے بازی اور پھکڑ پن نہیں ہے بلکہ شائستہ مذاق، شوخی اور شگفتگی پائی جاتی ہے۔

خاکم بدہن اور زرگزشت پر مشتاق احمد یوسفی کو آدم جی ایوارڈ سے نوازا گیا، اس کے علاوہ انہیں ہلالِ امتیاز، ستارہ امتیاز اور پاکستان اکیڈمی آف لیٹرز ایوارڈ بھی دیا گیا، وہ طویل علالت کے بعد 20 جون 2018 کو کراچی میں انتقال کر گئے تھے۔

ان کے لطیف فقرے، جملے اور عبارتیں پڑھنے والوں کو ہمیشہ محظوظ کرتے رہیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے