19 Jun 2025
(لاہور نیوز) خواتین کے خلاف جرائم سے متعلق فوجداری قوانین میں اہم ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش کر دیا گیا۔
فوجداری قوانین میں ترمیم کے لیے سینیٹ میں پیش کیے گئے بل میں کسی خاتون کو سرعام برہنہ کرنے پر سزائے موت اور ہائی جیکر کو پناہ دینے پر سزائے موت ختم کر کے کم سزا مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
مجوزہ ترمیم کے تحت کسی خاتون پر مجرمانہ حملہ یا سرعام برہنہ کرنے پر مجرم کو عمر قید، جائیداد ضبطگی اور جرمانہ ہو گا جبکہ سزائے موت ختم کی جائے گی، مجوزہ ترمیم کے تحت خاتون پر مجرمانہ حملہ یا سرعام برہنہ کرنے پر ملزم کو بلا وارنٹ گرفتار کیا جا سکے گا اور یہ جرم ناقابل ضمانت جرم ہو گا۔
فوجداری قانون میں ترمیم کے تحت خاتون پر مجرمانہ حملہ یا سرعام برہنہ کرنا ناقابل مصالحت ہو گا۔

