اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

میری ساری توجہ لوگوں کو مفت علاج کی فراہمی پر مرکوز ہے: مریم نواز

19 Jun 2025
19 Jun 2025

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ صحت کے شعبے میں بہتری آ رہی ہے، میری ساری توجہ لوگوں کو مفت علاج کی فراہمی پر مرکوز ہے، کلینک آن ویلز صوبے کے تمام اضلاع اور اربن ایریاز میں جانے کیلئے تیار ہیں۔

پنجاب حکومت نے شعبہ صحت میں ایک اور سنگ میل عبور کر لیا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کلینک آن ویلز کے دوسرے مرحلے کا افتتاح کر دیا، انہوں  نے گاڑیوں میں موجود طبی آلات کا بھی جائزہ لیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ کینسر، ہیپاٹائٹس اور دل کے مریضوں کو ادویات گھروں تک پہنچائی جا رہی ہیں، یہ کلینکس اب پنجاب کے تمام اضلاع اور اربن ایریاز میں دستیاب ہوں گے، میرا خواب ’’لوگوں کا حق ان کی دہلیز تک پہنچانا‘‘عملی صورت اختیار کر رہا ہے۔

وزیرِ صحت عمران نذیر، سیکرٹری ہیلتھ اور پرائمری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی تعریف کرتے ہوئے مریم نواز  نے کہا کہ ان کی ٹیم کے بغیر یہ کامیابی ممکن نہ تھی، کچھ ماہ قبل 245 کلینک آن ویلز کی گاڑیاں تھیں، جو اب بڑھ چکی ہیں اور یہ گاڑیاں گلی محلوں تک باآسانی پہنچ جاتی ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ موبائل کلینکس مکمل ایئرکنڈیشنڈ اور ایک چلتا پھرتا آپریشن تھیٹر ہیں، صرف پچھلے ایک سال میں ان کلینکس کے ذریعے ایک کروڑ افراد کا علاج کیا گیا ہے اور روزانہ 45 ہزار سے زائد افراد مستفید ہو رہے ہیں، میو ہسپتال میں علاج کی بہترین سہولیات میسر ہیں۔

مریم نواز  کا مزید کہنا تھا کہ تمام سرکاری ہسپتالوں میں اب مفت ادویات فراہم کی جائیں گی، جس کیلئے حکومت نے 100 ارب روپے کا فنڈ مختص کیا ہے، آہستہ آہستہ سرکاری ہسپتالوں میں بہتری آ رہی ہے، کلینک آن ویلز کا دائرہ کار بھی مزید وسیع کیا جائے گا تاکہ ہر شہری کو اس کی دہلیز پر علاج کی سہولت میسر ہو۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے