18 Jun 2025
(لاہور نیوز) سابق پاکستان مسلم لیگ ن کی ایم پی اے سلطانہ شاہین کینسر کے مرض میں مبتلا ہو گئیں، جس پر انہوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سے علاج و معالجے کی اپیل کر دی۔
سلطانہ شاہین گلے کے کینسر کا شکار ہو گئی ہیں، سلطانہ شاہین نے کہا ہے کہ ساری زندگی پارٹی کے پرچم تلے گزاری، انکی پارٹی کیلئے بے پناہ خدمات ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب سرکاری سطح پر علاج کروائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ تاحال پارٹی میں سے کسی سینئر رہنما نے انکی عیادت نہیں کی، واضح رہے کہ سلطانہ شاہین مسلم لیگ ن ملتان خواتین ونگ کی صدر بھی رہ چکی ہیں۔
