18 Jun 2025
(لاہور نیوز) پنجاب میں بلدیاتی الیکشن سے متعلق اچھی خبر سامنے آ گئی، حکومت نے بلدیاتی انتخابات کروائے سے متعلق عندیہ دے دیا۔
ذرائع پنجاب حکومت نے بلدیاتی الیکشن کیلئے رقم مختص کر دی، حکومت کی جانب سے بلدیاتی الیکشن سے متعلق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 5 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں تاہم بلدیاتی الیکشن 26-2025 میں ہونے کا امکان ہے۔
دوسری جانب وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کا کہنا تھا کہ جولائی تک بلدیات سے متعلق قانون سازی کا عمل میں مکمل کر لیا جائے گا، چاہتے ہیں جتنی جلدی ہو سکے بلدیاتی الیکشن ہوں۔
