اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ہماری فوج بہترین، دشمن کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے: گورنر پنجاب

18 Jun 2025
18 Jun 2025

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ جتنی لمبی ہوگی اتنا ہی زیادہ نقصان ہوگا، ہمارے پاس دنیا کی بہترین فوج ہے جو دشمن کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے ہائی کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی۔

سردار سلیم حیدر خان نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل سمیت دیگر ممالک کو دونوں فریقین کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لئے کردار ادا کرنا ہوگا، پاکستان ایک پر امن ملک ہے اور خطے میں امن اور سلامتی چاہتا ہے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ وکلاء برادری کا ملک میں جمہوریت اور انصاف کی فراہمی میں کلیدی کردار ہے، 26ویں آئینی ترمیم سے جوڈیشری کے معاملات بہتر ہوئے ہیں تاہم بہتری کی گنجائش ہمیشہ رہتی ہے، ملک اور قوم کے مفاد میں اگر مزید آئینی ترامیم کی ضرورت ہو تو وہ بھی ہونی چاہئیں ۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے قانون کی حکمرانی اور عدل و انصاف کی فراہمی ضروری ہے، پیپلز پارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اور اسے پروان چڑھتا دیکھنا چاہتی ہے،ملک کی بہتری کے لئے تمام سیاسی جماعتیں ایک پیج پر ہیں، مسلم لیگ ن کے ساتھ اتحاد ملک کے استحکام کے لیے کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے