اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ پنجاب نے تاریخی بجٹ رکھ کر وژنری لیڈر ہونے کا ثبوت دیا، مریم اورنگزیب

18 Jun 2025
18 Jun 2025

(لاہور نیوز) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تاریخی بجٹ رکھ کر وژنری لیڈر ہونے کا ثبوت دیا۔

اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ماحولیاتی تحفظ اور انسانی زندگی کے معیار کی بہتری کیلئے ایک وژنری اور تاریخی بجٹ پیش کرکے اپنی قائدانہ صلاحیتوں کا ثبوت دیا ہے، آئندہ مالی سال میں ہر شعبے میں ریکارڈ سطح پر کام ہو گا اور حکومت ماحولیاتی خطرات میں کمی لانے کے سنگ میل کو عبور کرے گی۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا مالی سال 2025-26 کیلئے پیش کئے گئے 1240 ارب روپے کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں سے 64 فیصد رقم ماحولیاتی خطرات سے نمٹنے کیلئے مختص کی گئی ہے، ماحولیاتی خطرات میں کمی کیلئے 371.739 ارب روپے رکھے گئے ہیں، موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ جدید طریقے اپنانے کیلئے 277.437 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

مریم اورنگزیب کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ماحولیاتی بہتری سے متعلق دیگر شعبوں کیلئے 145.956 ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے، ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ماحولیاتی موافقت کیلئے 269.479 ارب روپے کا بجٹ رکھا گیا ہے، عوام میں شعور بیدار کرنے کیلئے 95.285 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

سینئر صوبائی وزیر  نے کہا ماحولیاتی خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت بڑھانے کیلئے 65.172 ارب روپے رکھے گئے ہیں، صحت اور سماجی خدمات کیلئے 61.671 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے اور آبی وسائل کی بہتری کیلئے 46.857 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، فضا اور جنگلات کو کاربن ڈائی آکسائیڈ سے پاک کرنے کیلئے 15.795 ارب روپے سے اقدامات کئے جائیں گے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ مال مویشی اور زراعت کے شعبے میں بہتری کیلئے 54.312 ارب روپے رکھے گئے ہیں، متفرق شعبہ جات کیلئے 186.562 ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے، ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے حکومت نے تمام شعبوں میں اجتماعی سوچ اختیار کی ہے اور ہر سطح پر پالیسیوں کو ہم آہنگ کیا جا رہا ہے تاکہ ماحولیاتی تحفظ کو قومی ایجنڈے کا حصہ بنایا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب حکومت ماحولیاتی خطرات کو کم کرنے اور پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کرنے کیلئے بھرپور عزم کے ساتھ کام کر رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے