اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

میاں بیوی کے رشتے میں ضد نہیں ہونی چاہیے: فضیلہ قاضی

18 Jun 2025
18 Jun 2025

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے شادی کو کامیاب بنانے کیلئے نوجوان شادی شدہ جوڑوں کو اہم مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ میاں بیوی کے رشتے میں ضد نہیں ہونی چاہیے۔

فضیلہ قاضی حال ہی میں ایک مارننگ شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر اپنی رائے کا اظہار کیا اور ساتھ ہی شادی شدہ نوجوان جوڑوں کو بھی رشتہ مضبوط بنانے اور شادی کا کامیاب بنانے کیلئے اہم مشورہ دیا۔

اداکارہ نے کہا کہ شادی ایک ایسا رشتہ ہے جس میں دو لوگ ایک دوسرے سے مختلف ہوتے ہیں اور الگ الگ بیک گراؤنڈ سے ہوتے ہیں اس لئے میاں بیوی کو ایک دوسرے کو سمجھنے کیلئے اسپیس دینا ضروری ہے۔

فضیلہ قاضی نے کہا کہ اگر آپ اپنی شادی شدہ زندگی کو خوش اسلوبی اور پرسکون انداز میں گزارنا چاہتے ہیں تو اس رشتے میں لچک ہونا بہت ضروری ہے جبکہ ضد نہیں ہونی چاہیے۔

اداکارہ کے شوہر قیصر خان زمانی نے بھی اہلیہ کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا گھر بھی ملک کی طرح معاشی استحکام پر چلتا ہے مرد کو چاہیے وہ معاشی طور پر مضبوط ہو تاکہ گھر اچھی طرح چلے اور مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے