اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ماڈل ٹاؤن کے شہدا کی 11ویں برسی، شہدا انصاف کے منتظر ہیں، خرم نواز

17 Jun 2025
17 Jun 2025

(لاہور نیوز) منہاج القرآن سیکرٹریٹ میں شہدا ماڈل ٹاؤن کی 11ویں برسی منائی گئی، آج پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں اور کارکنوں کی ماڈل ٹاؤن آمد جاری رہی، پاکستان عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ اپیل ہے کہ شہدا ماڈل ٹاؤن کو انصاف فراہم کیا جائے۔

رہنماؤں، کارکنوں نے یادگار شہدا پرحاضری دی اور فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور  نے دیگر قائدین کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔

خرم نواز گنڈاپور کا کہنا تھا کہ 17 جون 2014 سے 2025 تک 11سال ہو گئے ہیں، ماڈل ٹاؤن واقعہ کی انکوائری کے لئے جے آئی ٹی بنائی گئی تھی تاہم یہ شہدا کا کیس 5 سال سے پولیس حکام کی جانب سے دائر درخواست کے باعث حکم امتناعی پر چل رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب تحقیقی ادارے کام نہیں کریں گے تو انصاف کا حصول کیسے ممکن ہو گا، ماڈل ٹاؤن کے شہدا اپنی قبروں میں انصاف کے منتظر ہیں، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے اپیل ہے کہ شہدا ماڈل ٹاؤن کو انصاف فراہم کیا جائے۔

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے