اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکارہ بننے پر رشتہ داروں کا قطع تعلق معمولی بات ہے: نوشین شاہ

17 Jun 2025
17 Jun 2025

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوشین شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ بننے پر رشتہ داروں کا قطع تعلق معمولی بات ہے۔

اداکارہ و ماڈل نوشین شاہ نے ایک حالیہ انٹرویو میں شوبز انڈسٹری میں کام کرنے والی خواتین کے ساتھ معاشرتی رویوں پر کھل کر بات کی، انہوں نے انکشاف کیا کہ بعض اوقات اپنے قریبی رشتہ دار بھی اداکاراؤں سے قطع تعلق کر لیتے ہیں۔

معروف اداکارہ نوشین شاہ اپنے بےباک انداز اور بہترین اداکاری کےلیے جانی جاتی ہیں، انہوں نے ایک پروگرام میں گفتگو کے دوران بتایا کہ شوبز میں کام کرنے والی خواتین کو آج بھی شک کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ لوگ آج بھی ایک اداکارہ سے تعلق قائم کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس کرتے ہیں، انہیں یہ تسلیم کرنے میں مشکل ہوتی ہے کہ ان کی بیوی یا بہو ایک ایسی خاتون ہے جو دنیا کے سامنے آتی ہے۔

نوشین نے مزید بتایا ہے کہ یہ صرف معاشرے کا ردعمل نہیں بلکہ اکثر اوقات اپنے ہی گھر والے جیسے ماموں، چچا، یا خالائیں اداکارہ ہونے کی وجہ سے تعلق ختم کر دیتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ جب میں نے شوبز جوائن کیا تو میری والدہ نے بھی مخالفت کی تھی لیکن وقت کے ساتھ انہوں نے میری محنت کو تسلیم کیا، میرے لیے والدہ کی رضا مندی سب سے اہم تھی اور آج وہ میری سب سے بڑی حامی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے