اپ ڈیٹس
  • 359.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.75 قیمت فروخت : 39.82
  • یورو قیمت خرید: 328.95 قیمت فروخت : 329.53
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.44 قیمت فروخت : 375.11
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.25 قیمت فروخت : 186.58
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.57 قیمت فروخت : 203.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.67 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.29 قیمت فروخت : 76.43
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.92 قیمت فروخت : 915.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451400 دس گرام : 387000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413780 دس گرام : 354747
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6501 دس گرام : 5580
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکارہ عائزہ اعوان نے شادی کیلئے خوبصورت شرط رکھ دی

17 Jun 2025
17 Jun 2025

(ویب ڈیسک) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ اعوان نے جیون ساتھی کیلئے خوبصورت شرط رکھ دی، اداکارہ کا کہنا ہے کہ ہفتے میں دو بار پھول دینے والے سے شادی کروں گی۔

اداکارہ عائزہ اعوان نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو میں شرکت کی جہاں سامعین میں موجود مداح نے سوال کیا کہ آپ نے کہا تھا کہ آپ دوست نہیں بنانا چاہتیں اس کی وجہ کیا ہے؟

جواب میں اداکارہ نے کہا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ میں دوستیاں نبھا نہیں پاتی۔

میزبان نے وجہ پوچھی تو اداکارہ نے کہا کہ مجھے اب تک میرے مطلب کے دوست نہیں ملے ہیں، میری زندگی کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ مجھے جھوٹے لوگ نہیں پسند ہیں۔

عائزہ اعوان نے کہا کہ میں جھوٹے لوگوں کو دیکھ کرایک کونہ پکڑ لیتی ہوں۔

اداکارہ نے جیون ساتھی سے متعلق کہا کہ وہ دراز قد ہونا چاہیے، جھوٹا نہ ہو اور اسے پتا ہو کہ وہ کیا چاہتا ہے، جذباتی طورپراچھا ہونا چاہیے اسے کچھ سمجھانا نہ پڑے۔

انہوں نے کہا کہ جیون ساتھی وہ ہونا چاہیے جو ہفتے میں دوبارمجھے پھول لا کر دے، اچھا ہو، امیر ہونا ضروری نہیں ہے۔

عائزہ اعوان نے کہا کہ اتنا ہونا چاہیے کہ بچوں کواچھی تعلیم دے سکیں،غریب بھی ہوتو دیکھ لیں گے کیونکہ نصیب بھی ساتھ ہوتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے