اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

زمین وراثت نہیں بلکہ آئندہ نسلوں کی امانت ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

17 Jun 2025
17 Jun 2025

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ زمین ہماری وراثت نہیں بلکہ آئندہ نسلوں کی امانت ہے، جس کی حفاظت ہم سب پر فرض اولین ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صحرائی اور خشک سالی سے نمٹنے کے عالمی دن کے موقع پر ایک اہم پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی، درختوں کی بے ہنگم کٹائی اور آبی قلت، نہ صرف زرعی وسائل بلکہ زمین کی زرخیزی کو بھی شدید متاثر کر رہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ خشک سالی صرف ریت کے پھیلاؤ کا نام نہیں بلکہ یہ ایک آنے والے بحران کی پیشگی علامت ہے جس کا بروقت تدارک ناگزیر ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز  نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومتِ پنجاب ماحول سے جڑے ہر چیلنج کا بخوبی ادراک رکھتی ہے اور اس سلسلے میں متعدد اقدامات کئے جا رہے ہیں، بجٹ 2025-26 میں آبی قلت سے متاثرہ علاقوں کی جیوٹیگنگ کیلئے خصوصی فنڈز بھی مختص کئے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ اور قدرتی وسائل کی بہتر مینجمنٹ کے لئے حکومتِ پنجاب مربوط حکمت عملی کے تحت کام کر رہی ہے، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے جامع کلائمیٹ پالیسی متعارف کرائی گئی ہے، جو عملی اقدامات کے ذریعے ماحول میں بہتری لانے کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔

"پلانٹ فار پاکستان" مہم کا حوالہ دیتے ہوئے مریم نواز  نے کہا کہ بنجر زمینوں کو سرسبز بنانے کا یہ منصوبہ کامیابی سے جاری ہے، "ہر درخت قحط زدہ صحرا کے لئے زندگی کی علامت ہے" اور ہم زمین کی سانسیں بند نہیں ہونے دیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے