اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب کا بجٹ زمین پر لگا ہے، صرف فائلوں یا کتابوں میں نہیں، عظمیٰ بخاری

17 Jun 2025
17 Jun 2025

(لاہور نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب کا بجٹ زمین پر لگا ہے، صرف فائلوں یا کتابوں میں نہیں۔

بیرسٹر سیف کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے جتنا بجٹ صرف صحت اور تعلیم کیلئے مختص کیا، اتنا خیبرپختونخوا کا پورا سالانہ بجٹ بھی نہیں بنتا۔

عظمیٰ بخاری  نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب میں پہلی بار سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی جا رہی ہیں، "پنجاب فیلڈ ہسپتال"، "کلینک آن ویلز"، اور "مریم نواز ہیلتھ کلینک" جیسے منصوبے کامیابی سے جاری ہیں، جن سے عوام براہِ راست مستفید ہو رہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ مریم نواز حکومت  نے کینسر، ہیپاٹائٹس اور ٹی بی جیسی مہنگی اور جان لیوا بیماریوں کی ادویات اب مریضوں کے گھروں تک پہنچانا شروع کر دی ہیں، جو ایک انقلابی قدم ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ خیبرپختونخوا سے بھی مریض علاج کے لئے پنجاب کے ہسپتالوں کا رخ کر رہے ہیں، کیونکہ پنجاب کے دروازے تمام صوبوں کے عوام کے لئے کھلے ہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے بیرسٹر سیف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی واحد "نوکری" صرف پنجاب پر تنقید کرنا رہ گئی ہے، جبکہ وہ خیبرپختونخوا حکومت کی اپنی کارکردگی پر خاموش ہیں۔

انہوں  نے مزید کہا کہ "آپ 12 سال سے ایک ہی صوبے پر حکومت کر کے بھی پنجاب کے نام پر سیاست کر رہے ہیں، اور ڈیڑھ سال میں ایک بار بھی قوم کو اپنے جعلی سلطان راہی وزیراعلیٰ کی کارکردگی نہیں بتائی۔"

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز کی حکومت حقیقی عوامی خدمت کے ریکارڈ قائم کر رہی ہے اور پنجاب کا بجٹ صرف فائلوں یا کتابوں تک محدود نہیں بلکہ زمین پر نظر آتا ہے، اس کے برعکس خیبرپختونخوا کا بجٹ صرف "شرینی کی طرح آپس میں بانٹنے" میں صرف ہو جاتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے