اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پاکستان اپنی سالمیت اور خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریگا: گورنر پنجاب

17 Jun 2025
17 Jun 2025

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے لیکن اپنی سالمیت اور خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے ممبر قومی اسمبلی شہلا رضا اور نبیل گبول نے ملاقات کی۔

گورنر پنجاب نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل سمیت کسی نے بھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو پاک فوج منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، عراق میں پھنسے ہوئے پاکستانی زائرین کی ملک واپسی کا سلسلہ جاری ہے ، حکومت اس میں مزید اقدامات کر رہی ہے۔

 سردار سلیم حیدر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے دورِ حکومت میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافہ کرکے تاریخ رقم کی، سندھ کی طرح پیپلز پارٹی پنجاب میں بھی اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرے گی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران ہمارا برادر ہمسایہ ملک ہے مشکل کی گھڑی میں ایران کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، اقوام متحدہ ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے، گزشتہ روز ایرانی صدر کے پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران پاکستان کے حق میں نعرے بازی پاکستان اور ایران کی دوستی کا کھلا ثبوت ہے، میں بحیثیت گورنر ایرانی حکومت اور عوام سے اظہار یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے