اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

عوام دوست بجٹ پر وزیراعلیٰ مریم نواز کو خراجِ تحسین، پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

17 Jun 2025
17 Jun 2025

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو ٹیکس فری اور عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر خراجِ تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔

قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان وزیراعلیٰ مریم نواز کو ٹیکس فری اور عوامی امنگوں کے عین مطابق بجٹ پیش کرنے پر خراجِ تحسین پیش کرتا ہے، وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمٰن کو بھی اس جامع اور متوازن بجٹ کی تیاری پر مبارکباد دی گئی ہے۔

متن میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز  نے صحت، تعلیم، زراعت اور ترقیاتی شعبوں کے بجٹ میں تاریخی اضافہ کیا ہے، جبکہ پنجاب کے طلبہ اور خواتین کیلئے خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔

قرارداد میں اس امر کو سراہا گیا کہ نوجوان طبقہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔

قرارداد کے مطابق پنجاب کا ٹیکس فری بجٹ عوامی امنگوں کا ترجمان ہے اور یہ ایوان اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ عام آدمی کی زندگی میں آسانیاں پیدا کرنے کے لئے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے