اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

6 ماہ میں ہر کرکٹ میں رزلٹ سامنے آئینگے، چاہے مینز ہو یا ویمنز: عاقب جاوید

17 Jun 2025
17 Jun 2025

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاویدکا کہنا ہے کہ پلیئرز کو بھی علم ہےکہ کون سا پلیئر کون سے فارمیٹ کے اندرفٹ ہے ،6 ماہ میں ہر کرکٹ میں رزلٹ آئیں گے چاہے مینز ہو یا ویمنز ہو۔

لاہور میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے عاقب جاویدکا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کے لیے چیلنجز بے شمار ہیں انہیں اس کے لیے تیار رہنا ہے، بابر اعظم ہو یا کوئی اور پرفارمنس سے اس نے کھیلنا ہے اور پرفارمنس سے کوئی بھی آگے آسکتا ہے، پراسیس کو جاری رہنا چاہیے لیکن ہمارے پراسیس کو روک دیا جاتا ہے، ماضی میں اکیڈمیز کا پراسیس جاری تھا تو کھلاڑیوں کی لائنیں لگی ہوتی تھیں، پراسیس جاری رہتا ہے تو ٹیسٹ چیمپئن شپ کے اس سرکل میں پاکستان کے بڑے اچھے امکانات ہیں۔

عاقب جاویدکا کہنا تھا کہ پاکستان کو اچھی پوزیشن میں دیکھیں گے، ریورس سوئنگ اور اسپن کے شعبے پرکام کرنا ہے، مجھے نہیں یاد کہ ٹیم کے معاملات میں ہم ایک پیج پر نہ رہے ہوں، کپتان اور کوچ کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ اسکلز ڈویلپمنٹ کیمپ کا پہلا روز ہے، یہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی بھی بحالی ہے، انڈر 19 کے لیے عمل شروع کر رہے ہیں، پہلے مرحلے میں 60 کھلاڑی بلائیں گے پھر 30 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کریں گے، براہ راست کھلاڑی ٹیموں میں آرہے تھے اب ایک عمل کے ساتھ اوپر آئیں گے، اس عمل کے لیے اکیڈمیز کو فعال کیا جا رہا ہے۔

ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کا کہنا تھا کہ ماضی کی طرح ہم اکیڈمیز میں ڈویلپمنٹ لائیں گے، بائیو مکینکس لیب کو اکیڈمی میں لا رہے ہیں،تمام سہولیات ہم اپ گریڈ کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے زمانے میں کلب ،سکول اور کالج کرکٹ بہت مضبوط تھی، کلب ،سکول اور کالج کرکٹ نرسری کی حیثیت رکھتی تھی، وقت کے ساتھ ساتھ چیزیں تبدیل ہوتی گئیں، کلب کرکٹ تقریباً ختم ہو گئی ہے اس کی وجہ میدانوں کا کم ہونا ہے، پی سی بی چاہتا ہےکہ کلب کرکٹ بھی اسی طرح چلے جیسے پہلے چلتی تھی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے