16 Jun 2025
(لاہور نیوز) صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز نے صوبے کے عوام کیلئے تاریخی بجٹ دیا ہے۔
بجٹ تقریر کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ صحافیوں کی فلاح وبہبود ہماری ترجیح ہے، صحافیوں اور فنکاروں کو علاج معالجے کیلئے صحت کارڈ دیا جائےگا، وزیر اعلیٰ پنجاب عوام سے کیے وعدے پورے کر رہی ہیں، پنجاب میں فلم سٹی بنانے جا رہے ہیں، پنجاب میں ترقی اورخوشحالی کا سفر جاری ہے۔
وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ صحافیوں اور فنکاروں کیلئے چھت کی فراہمی کے بھی اقدامات کر رہے ہیں جبکہ صحافیوں کے لیے فیز ٹو کے پراسس کو مزید تیز کریں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب خود صحافیوں کو آلاٹ منٹ لیٹر دیں گی،مریم نواز نے صوبے کے عوام کیلئے تاریخی بجٹ دیا ہے۔
