اپ ڈیٹس
  • 295.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.21 قیمت فروخت : 39.28
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.90 قیمت فروخت : 282.40
  • یورو قیمت خرید: 327.96 قیمت فروخت : 328.54
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 379.84 قیمت فروخت : 380.51
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 181.49 قیمت فروخت : 181.81
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.22 قیمت فروخت : 203.58
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.12 قیمت فروخت : 75.26
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.75 قیمت فروخت : 76.89
  • کویتی دینار قیمت خرید: 922.48 قیمت فروخت : 924.11
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 352200 دس گرام : 302000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 322848 دس گرام : 276831
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3971 دس گرام : 3409
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

لاہور ہائیکورٹ: ویپ اور الیکٹرک سگریٹ کی دکانیں فوری ڈی سیل کرنے کی استدعا مسترد

16 Jun 2025
16 Jun 2025

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں ویپ اور الیکٹرک سگریٹ پر پابندی کے خلاف کیس کی سماعت ،عدالت نے ویپ اور الیکٹرک سگریٹ فروخت کرنے والی دوکانیں فوری ڈی سیل کرنے کی استدعا مسترد کردی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار حسین نے ویپ مال سمیت 74 ڈیلرز کی درخواست پر سماعت کی، پنجاب حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل عمران خان پیش ہوئے۔

درخواست گزاروں کے وکلاء کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ وفاقی حکومت ویپ اور الیکٹرک سگریٹ درآمد کرنے کی اجازت دیتی ہے، کسٹمز ڈیوٹی ادا کرکے کاروبار کررہے ہیں، آئین ہر شہری کو کاروبار کرنے کا حق دیتا ہے۔

وکلاکی جانب سے مزید کہا گیا کہ پنجاب حکومت نے ویپ اور الیکٹرانک سگریٹ پر پابندی عائد کرتے ہوئے ویپ اور الیکٹرانک سگریٹوں کی دکانوں کو سیل کردیا گیا ہے،عدالت ویپ اور الیکٹرک سگریٹ کی دکانوں کو سیل کر نے ، کاروبار پر پابندی کا اقدام کالعدم قرار دے اور عدالت کیس کے حتمی فیصلے تک دکانوں کو ڈی سیل کرنے کا حکم دے ۔

عدالت نے وکلاء کا موقف سننے کے بعد چیف سیکرٹری ، ہوم سیکرٹری اور سی سی پی او کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا جبکہ سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے