اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.06 قیمت فروخت : 40.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.30 قیمت فروخت : 280.80
  • یورو قیمت خرید: 326.69 قیمت فروخت : 327.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.24 قیمت فروخت : 186.57
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.76 قیمت فروخت : 203.13
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.85 قیمت فروخت : 76.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.59 قیمت فروخت : 915.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 440800 دس گرام : 378000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 404064 دس گرام : 346497
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6126 دس گرام : 5258
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پنجاب: مالی سال 26-2025 کا 5300 ارب سے زائد کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

16 Jun 2025
16 Jun 2025

(دنیا نیوز) پنجاب کا مالی سال 26-2025 کا 5300 ارب سے زائد کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا۔

پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج دو پہر 2 بجے ہوگا، وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان بجٹ پیش کریں گے، اس سے قبل پنجاب کابینہ سے خصوصی اجلاس میں بجٹ کی منظوری لی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق نان ترقیاتی بجٹ کیلئے 4 ہزار 60 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے، ترقیاتی پروگرام کیلئے 1240 ارب روپے مختص کئے جائیں گے، پنجاب حکومت نے نئے بجٹ میں 3 ہزار 132 ترقیاتی سکیمیں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جاری سکیموں کیلئے 535 ارب 98 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، نئی ترقیاتی سکیموں کیلئے 470 ارب 62 کروڑ رکھنے کی تجویز ہے۔

پنجاب ایئر لائن کے قیام کے لئے 1 ارب روپے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خود مختار پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، پنجاب حکومت نے الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ترقیاتی ویژن کا آ ئینہ دار ہو گا، پنجاب کے بجٹ میں کو ئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا، پہلے سے لاگو ٹیکسز کی وصولیوں کو یقینی بنایا جائے گا۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے ایکس پر پیغام میں لکھا کہ صرف بجٹ نہیں ایک مشن پیش کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے