15 Jun 2025
(لاہور نیوز) ایف بی آر نے ٹیکس کے پیسوں سے ایک ہزار گاڑیاں منگوانا شروع کر دیں۔
باوثوق ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے افسران کیلئے 12 سو سی سی کی ایک ہزار سے زائد گاڑیوں کی دو بڑی کمپنیوں سے خریداری کی۔
ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین ایف بی آر گریڈ 18 تک کے افسران کو یہ گاڑیاں دی جائیں گی، چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے کار مینوفیکچررز سے ایک ہزار 10 گاڑیاں سپیشل فیچرز کیساتھ بُک کرائیں، واضح رہے کہ تمام گاڑیوں کی دونوں سائیڈ پر ایف بی آر کا سٹیکر بھی لگوایا گیا ہے۔
