اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان کی لاورا اکرم ورلڈ باکسنگ چیلنج کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی

13 Jun 2025
13 Jun 2025

(ویب ڈیسک) پاکستان کی باصلاحیت خاتون باکسر لاورا اکرم نے ورلڈ باکسنگ چیلنج کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ایلیٹ باکسر بن گئی ہیں۔

جمہوریہ چیک میں جاری ایونٹ میں لاورا اکرم نے ستاون کلوگرام کیٹیگری کے کوارٹر فائنل میں فلسطینی حریف کو شاندار مقابلے کے بعد شکست دی، فتح کے بعد وہ نہ صرف سیمی فائنل میں پہنچیں بلکہ میڈل اپنے نام کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ایلیٹ باکسر بھی بن گئیں۔سیمی فائنل میں لاورا اکرم کا مقابلہ منگولیا کی باکسر سے ہوگا، ان کی اس شاندار کامیابی پر پاکستان میں کھیلوں کے حلقوں اور عوام کی جانب سے بھرپور تحسین کی جا رہی ہے۔

 

لاورا اکرم کی پیش رفت پاکستانی خواتین کی کھیلوں میں بڑھتی ہوئی شمولیت اور کامیابیوں کی علامت بن گئی ہے، ان کی اس کامیابی کو ملک میں خواتین باکسنگ کے فروغ کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے