13 Jun 2025
(ویب ڈیسک) پی اینڈ ڈی بورڈ نے ترقیاتی بجٹ کے اعدادوشمار میں ردو بدل کر دیا ، بلدیاتی منصوبوں اور سیوریج منصوبوں پر ایک سو ارب سے زائد کا بجٹ تجویز کیا گیا ہے۔
پنجاب حکومت کا اگلا سالانہ ترقیاتی پروگرام 12سو 15 ارب روپے متوقع ہے۔
پی اینڈ ڈی بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم کا بجٹ 130 ارب روپے جبکہ ہیلتھ سیکٹر کا بجٹ 150 ارب روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ بلدیاتی منصوبوں اور سیوریج منصوبوں پر ایک سو ارب سے زائد کا بجٹ تجویز کیا گیا ہے۔
ہاؤسنگ کے منصوبوں کیلئے نوے ارب روپے تجویز کئے گئے ہیں۔ ٹرانسپورٹ کے منصوبوں کیلئے 95 ارب روپے تجویز کئے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی مزید ردو بدل متوقع ہے، مزید محکموں کی جانب سے آنے والی تجاویز کے بعد ان کے مختص بجٹ میں بھی تبدیلی ممکن ہے۔
