شہرکی خبریں
ہندوستان اور اسرائیل کی سازش ناکام، پاکستان کا دفاع مضبوط ہے، حافظ طاہر اشرفی
13 Jun 2025
13 Jun 2025
(لاہور نیوز) چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ ہندوستان اور اسرائیل نے مل کر پاکستان کیخلاف سازش کی، تاہم اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے یہ معرکہ حق میں پاکستان کو کامیابی حاصل ہوئی۔
حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہونا ضروری ہے کیونکہ دشمن ممالک اسرائیل اور بھارت نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے امن کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں۔
حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور بھارت دنیا میں عدم استحکام پیدا کر رہے ہیں اور ان کو روکنا عالمی برادری کی مشترکہ ذمہ داری ہے، اس قسم کی کسی بھی جارحیت کو قبول نہیں کیا جا سکتا، ایران کو عالمی قوانین کے مطابق اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آج ہمیں اپنے دفاعی اداروں اور قوم پر فخر ہے اور پوری دنیا کو اسرائیل کی امن دشمن سازشوں سے آگاہ ہونا چاہئے۔
