(لاہور نیوز) وفاقی حکومت نے بجلی کے ایک سے زائد سنگل میٹرز کا ریکارڈ مرتب کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ایک گھر میں ایک سے زیادہ میٹرز نصب ہونے کی صورت میں ریکارڈ مرتب کیا جائیگا، ذرائع کے مطابق لیسکو نے ایک سے زائد میٹرز کا ریکارڈ مرتب کرنے کیلئے نیا سافٹ ویئر لانچ کر دیا، سافٹ ویئر میں دو یا تین میٹرز ہونے پر حوالہ نمبرز کا اندراج کیا جا سکے گا۔
لیسکو کے تمام میٹر ریڈرز کو نئے سافٹ ویئر کے مطابق ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، ریکارڈ مرتب ہونے پر نیپرا قوانین کے تحت 2 یا 3 میٹرز ہونےکی جانچ پڑتال کی جائیگی اور زیادہ میٹرز کو پروٹیکٹو کیٹیگری کیلئے نصب کرنےکی نشاندہی ہو سکے گی۔
جانچ پڑتال کے دوران زیادہ میٹرز ہونے سے عمارت کے پورشنز و خاندانوں کا اندازہ ہو جائیگا، پروٹیکٹڈ کیٹیگری کیلئے نصب ہونیوالےمیٹرز پر نیپرا قوانین کے تحت کارروائی کی جا سکے گی۔
لیسکو کےسافٹ ویئر کے استعمال کیلئے نئےموبائل فونز خریدنے کی منظوری دے رکھی ہے، موبائل فونز کی مدد سے ریڈنگ سیکشن کو صارفین کا ریکارڈ مرتب کرنے میں مدد ملے گی۔
