اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

سی ایس ایس امتحانات کی تیاری کرنیوالے اقلیتی نوجوانوں کیلئے اچھی خبر

13 Jun 2025
13 Jun 2025

(ویب ڈیسک) حکومتِ پنجاب نے سی ایس ایس کے امتحانات کی تیاری کرنے والے اقلیتی نوجوانوں کے لیے ایک انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے 15 نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو سول سروسز اکیڈمی میں تربیت فراہم کرنے کی منظوری دے دی ۔

یہ فیصلہ صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ کی زیر صدارت ہونے والے ایک اہم اجلاس میں کیا گیا۔ مذہبی اقلیتوں کے نوجوانوں کو سی ایس ایس امتحانات کی تربیت دی جائے گی،نوجوانوں کو سول سروسز اکیڈمی میں تین ماہ کی ٹریننگ فراہم کی جائے گی، تمام اخراجات محکمہ انسانی حقوق واقلیتی امور پنجاب برداشت کرے گا۔

رمیش سنگھ اروڑہ نے اس اقدام کو ایک "آغاز" قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ مرحلے میں مزید اقلیتی طلبہ کو بھی یہ مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس پروگرام سے اقلیتی نوجوانوں کو نہ صرف خود اعتمادی ملے گی بلکہ وہ ملک و قوم کی خدمت میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں گے۔

وزیر اقلیتی امور نے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس تاریخی اقدام سے مذہبی ہم آہنگی، مساوات اور قومی یکجہتی کو فروغ ملے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے