اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.06 قیمت فروخت : 40.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.30 قیمت فروخت : 280.80
  • یورو قیمت خرید: 326.69 قیمت فروخت : 327.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.24 قیمت فروخت : 186.57
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.76 قیمت فروخت : 203.13
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.85 قیمت فروخت : 76.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.59 قیمت فروخت : 915.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 440800 دس گرام : 378000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 404064 دس گرام : 346497
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6126 دس گرام : 5258
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

وزیر ریلوے مکینیکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی ناقص کارکردگی پر برہم

11 Jun 2025
11 Jun 2025

(لاہورنیوز) وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیرِ صدارت اجلاس میں مکینیکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے افسران پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جرمن کوچز میں لگانے کیلئے اے سی کے 12 یونٹس آئے ہوئے تھے، انہیں کوچز میں لگانے کی بجائے آپ لوگ چھٹی پر تھے۔حنیف عباسی نے کہا کہ کوچز کی حالت دیکھیں، آپ نے عید کی چھٹیاں کیسے منا لیں؟ مسافروں کو ہر صورت بہتر سفر کروانا ہو گا، چاہے آپ کو راتوں کو جاگنا پڑے۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ اگر ٹرینوں کے اے سی بند ہوتے رہے تو آپ کے دفاتر میں نہیں چلیں گے، افسران موقع پر جا کر کوچز کی فٹنس چیک کریں، فیلڈ میں موقع پر جا کر انسپکشن نہ کرنے والے افسران کو ٹرانسفر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

حنیف عباسی نے کہا کہ ورکشاپ اپنی کارکردگی بہتر بنائے، 69 لوکوموٹیوز سکریپ میں نہیں بیچنے دوں گا، انہیں قابلِ استعمال بنایا جائے، 31 دسمبر تک 820 فریٹ ویگنز کی فراہمی کا ٹاسک، کل آمدن کا 70 فیصد مال گاڑیوں سے حاصل کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے