اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بانی کے پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کیلئے پولیس کی درخواست مسترد

11 Jun 2025
11 Jun 2025

(محمد اشفاق) لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کے کیسز میں بانی پی ٹی آئی کے پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کیلئے پولیس کی درخواست مسترد کر دی۔

عدالت نے قرار دیا کہ بانی پی ٹی آئی کو اپنے آپ کو بے گناہ ثابت کرنے کے لیے عدالت نے دو چانس دیئے جو ملزم کی ضد کی وجہ سے اس نے ضائع کر دیئے، لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے فیصلہ سنایا، عدالت نے 9 مئی کے کیسز میں بانی پی ٹی آئی کے پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کیلئے پولیس کی درخواست مسترد کر دی۔

درخواست گزار تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کیخلاف جناح ہاؤس حملہ سمیت بارہ مقدمات درج ہیں، تفتیش کے لیے فوٹو گرامیٹک اور پولی گرافک ٹیسٹ کروانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پولی اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروانے سے انکار کر دیا ہے جس کی وجہ سے تفتیش مکمل ہونے میں تاخیر ہو رہی ہے، دوران سماعت بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے درخواست کی مخالفت میں دلائل دیئے۔

فاضل جج  نے قرار دیا کہ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے دو بار پولیس کو ٹیسٹ کرانے کی مہلت دی، بانی پی ٹی آئی کو اپنے آپ کو بے گناہ ثابت کرنے کے لیے دو چانس دیئے جو ملزم کی ضد کی وجہ سے اس نے ضائع کر دیئے۔

ملزم کے دو بار انکار کے بعد تیسرا موقع دیا جانا محض وقت کا ضیاع ہو گا، پولیس ملزم کا پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ نہیں کرا سکی، عدالت نے کہا کہ ٹیسٹ کرانے کیلئے مزید ضرورت نہیں، یہ اپنی نوعیت کا پہلا کیس ہے پاکستان میں کہ ملزم اپنی بے گناہی ثابت کرنے سے انکاری ہے۔

ملزم پولیس کی حراست میں نہیں ہے جیل میں ہے، ملزم انکار کرتا ہے تو پولیس کچھ نہیں کر سکتی، عدالت نے تفتیشی افسر کی درخواست خارج کرتے ہوئے قانون کے مطابق کارروائی آگے بڑھانے کی ہدایت کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے