اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

گھر سے 1 کروڑروپے، 80 تولہ سونا چوری، واردات کا ماسٹر مائنڈ سابقہ ڈرائیور نکلا

11 Jun 2025
11 Jun 2025

(لاہور نیوز) فیصل ٹاؤن کے علاقے میں ایک گھر سے ایک کروڑ روپے اور 80 تولہ سونا چوری کرنے کی واردات کا ماسٹر مائنڈ سابقہ ڈرائیور نکلا۔

ترجمان  پولیس کے مطابق ایس ایچ او فیصل ٹاؤن نے پولیس ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کارروائی کرکے  واقعہ میں ملوث ملزم کو ضلع اوکاڑہ سے گرفتار کر لیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ  نے کہا کہ ملزم 1 سال قبل واردات والے گھر ڈرائیور کے طور پر کام کرتا تھا، عیدالاضحٰی کے روز متاثرہ فیملی اپنی بہن کے گھر گئی ہوئی تھی، گھر والوں کی غیر موجودگی میں ملزم نے پلان کے مطابق واردات کی اور فرار ہو گیا۔

 فرار ہوتے ہوئے ملزم نے موقع سے تمام سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی ڈیلیٹ کر دی تھیں، سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو گھر کی ریکی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ملزم نے اعتراف کیا کہ گزشتہ 4 ماہ سے واردات کی پلاننگ کررہا تھا،  ملزم کے قبضہ سے 6 لاکھ 47 ہزار نقدی، جیولری، موبائل فون و دیگر سامان برآمد کرلیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے