
05 Jun 2025
(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے کامران لاشاری کی بطور ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی تعیناتی کیخلاف درخواست 11 جون کو سماعت کیلئے مقرر کر دی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان شہری ضیاء الدین شیخ کی درخواست پر 11 جون کو سماعت کریں گے۔درخواست میں پنجاب حکومت، ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست گزار نے کامران لاشاری کی تعیناتی کیخلاف 7 اپریل 2022 کو ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا، درخواست گزار کا موقف ہے کہ اسے عدالت سے رجوع کئے 3 سال ہو چکے ہیں، ذرائع کے مطابق کامران لاشاری ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی کےعہدے سے استعفیٰ دے چکے ہیں لیکن کیس کا تاحال فیصلہ نہیں ہوا۔
استدعا ہے کہ ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی کامران لاشاری کی تعیناتی کالعدم قرار دی جائے۔