
05 Jun 2025
(لاہور نیوز) گوالمنڈی میں چاقو کے وار کر کے سگی ماں کو زخمی کرنے والا سفاک ملزم گرفتار کر لیا گیا۔
انچارج انویسٹی گیشن تھانہ گوالمنڈی نعیم شہزاد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ملزم کو گرفتار کیا۔
انچارج انویسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ ملزم نے معمولی تلخ کلامی پرماں کو چاقو کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا تھا،ملزم اپنی ماں کو زخمی کرنے کے بعد موقع واردات سے فرار ہو گیا تھا۔
فرحت عباس نے مزید بتایا کہ ملزم کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا، شواہد کی روشنی میں مضبوط چالان مرتب کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔