04 Jun 2025
(لاہور نیوز) پنجاب پولیس کی جانب سے صوبہ بھر میں انسداد منشیات آپریشنز جاری ہیں۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 222 چھاپے مارے گئے، ان کارروائیوں کے دوران 128 منشیات فروش گرفتار کر لیے گئے، منشیات فروشوں سے 228 کلو گرام چرس، 81 کلو گرام افیون برآمد ہوئے، اس کے علاوہ 7کلوگرام ہیروئن، 2کلوگرام آئس، 1653 لیٹر شراب برآمد ہوئی۔
آئی جی پنجاب پولیس نے منشیات ڈیلرز و سمگلرز کیخلاف سپیشل آپریشنز تیزی سے جاری رکھنے کی ہدایت کی، انہوں نے مزید کہا کہ سپلائی چین میں ملوث تمام ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر سخت سزائیں دلوائی جائیں۔
