اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.06 قیمت فروخت : 40.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.30 قیمت فروخت : 280.80
  • یورو قیمت خرید: 326.69 قیمت فروخت : 327.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.24 قیمت فروخت : 186.57
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.76 قیمت فروخت : 203.13
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.85 قیمت فروخت : 76.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.59 قیمت فروخت : 915.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 440800 دس گرام : 378000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 404064 دس گرام : 346497
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6126 دس گرام : 5258
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

معروف ڈرامہ نگار سائرہ رضا حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئیں

04 Jun 2025
04 Jun 2025

(ویب ڈیسک) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کیلئے سپرہٹ ڈرامے لکھنے والی معروف ڈرامہ نگار سائرہ رضا انتقال کرگئیں۔

سائرہ رضا کا انتقال گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے سے ہوا جس پر مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے گہرے دکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔

ان کے مشہور ڈراموں میں دل موم کا دیا، میرے ہم سفر اور انتقام جیسے دیگر ڈرامے بھی شامل ہیں۔

وہ جذباتی گہرائی، معاشرتی حقیقت اور کرداروں کی نفسیاتی پیچیدگی کو بڑے خوبصورت انداز میں پیش کرنے کی ماہر تھیں۔

ان کے تحریر کردہ ڈرامے دل موم کا دیا اور میرے ہمسفر بین الاقوامی سطح پر بھی بے حد مقبول ہوئے۔

ان کے حالیہ ڈرامے یحییٰ میں خوشحال خان اور مدیحہ امام نے مرکزی کردار نبھائے جسے نجی ٹی وی پر نشر کیا گیا اور ناظرین کی جانب سے اسے بھرپور پذیرائی ملی۔

سائرہ رضا کی وفات کو مداحوں نے ادبی اور پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا ایک ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے