اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.06 قیمت فروخت : 40.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.30 قیمت فروخت : 280.80
  • یورو قیمت خرید: 326.69 قیمت فروخت : 327.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.24 قیمت فروخت : 186.57
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.76 قیمت فروخت : 203.13
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.85 قیمت فروخت : 76.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.59 قیمت فروخت : 915.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 440800 دس گرام : 378000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 404064 دس گرام : 346497
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6126 دس گرام : 5258
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

سوشل میڈیا پر الفت بکھیرنے والی ثنا یوسف کی داستان

04 Jun 2025
04 Jun 2025

(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر الفتوں کے رنگ بکھیرنے والی ثنا یوسف دل میں ارمانوں کے انبار لیے اسلام آباد تو آئی مگر بے دردی سے قتل کر دی گئی۔

میں نے ابھی کھیلنا ہے کودنا ہے، جھومنا ہے، گانا ہے، دکھی نہیں ہونا، مسکرانا ہے، مجھے جینا ہے اسلام آباد کے حسین رنگوں کی دل افروز ترنگ کے سنگ، میں نے محبتیں بانٹنی ہیں، اپنی باتوں کے دوش پر میں شوخ و چنچل ہوں کیونکہ میں نے ابھی جینا ہے، بہت جینا ہے۔

کچھ یہی سوچ کر چترال کی دلکش و دلفریب وادیوں سے اک پیاری، راج دلاری اور نازک اندام بچی شہر اقتدار کی دلفریب رعنائیوں میں آبسی لیکن اس نازک پری کو کیا معلوم تھا کہ وہ اپنی حیات کی بہار بھرپور کو ابھی چھوئے گی بھی نہیں کہ بے رحمی سے قتل کر دی جائے گی۔

کوئی سفاک قاتل کہیں سے اٹھے گا اور اس کے نازک بدن میں بارود بھری گولیاں اتار دے گا۔

چترال کی برف زار و گل پوش وادیوں سے اسلام آباد آنے اور یہاں بسیرا کرنے والی 17 سالہ معصوم و خوبرو ثنا یوسف کی درخشاں حیات کا چراغ تاباں 2 جون کو اسلام آباد کے سیکٹر جی 13میں غروب آفتاب کے وقت بے دردی و بے خوفی سے گل کر دیا گیا۔

سوشل میڈیا پر دمکتی زندگی کی ساری تمنائیں لیے ایک پیاری بیٹی بے وقت خون میں نہا گئی، چہل پہل سے آراستہ زندگی کا پلیٹ فارم اجڑ گیا، وہ جو ہزاروں آرزوؤں کی سنگت میں اسلام آباد آئی تابوت میں سوئی چترال گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ثنا یوسف کو گھر پر ملنے آئے ملزم نے 2 گولیاں ماری تھیں، لاش کو پوسٹ مارٹم کےلیے پمز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا اور بعدازاں اس کے سفاک مجرم کو بھی گرفتار کر لیا گیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے