01 Jun 2025
(لاہور نیوز) کاہنہ میں سی سی ڈی کے ساتھ مبینہ مقابلے میں ایک ملزم مارا گیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق ملزم کی شناخت عثمان بٹ کے نام سے ہوئی ہے، ملزم کو نشاندہی کے لئے لے جایا جا رہا تھا ، ساتھیوں نے چھڑانے کی کوشش کی اور ان کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔
چھڑانے کے لئے آنے والے ملزمان فرار ہو گئے، جن کی تلاش کیلئے پولیس ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر مردہ خانے منتقل کر دیا۔
