31 May 2025
(لاہور نیوز) سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 415 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کر کے 34 دہشت گرد گرفتار کر لئے۔
کارروائی لاہور، ننکانہ، گوجرانوالہ، جہلم، فیصل آباد و دیگر شہروں میں کی گئی، لاہور سے فتنہ الخوارج کے 2 دہشت گرد گرفتار، دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔
دہشت گردوں کی شناخت محمد اشفاق ،اسماعیل خان ،نصیر اللہ و دیگر کے نام سے ہوئی۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گرد قانون حساس مقامات پر حملے کی منصوبہ بندی مکمل کر چکے تھے ،رواں ماہ میں 5045 کومبنگ آپریشنز کے دوران 604 مشتبہ افراد گرفتار کئے۔
کومبنگ آپریشنز میں 209518 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ،دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہیں۔
